لاہور (نمائندہ خصوصی ) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے اسکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹا ئل کے زیر اہتمام دو روزہ فیشن ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائل تھیسز نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور سرمایا کاری چوہدری شافع حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر چوہدری شافع نے ربن کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، چیف ایڈوائزر انوویشن اینڈ ریسرچ پروفیسر عابد شیروانی، ڈین سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائل ڈاکٹر ممتاز ملک، فیکلٹی اور اسٹاف بھی موجود تھا۔ نمائش میں ٹیکسٹائل، گرافکس، فیشن اور انٹیرئر کے بی ایس کے 172 طلباء نے اپنے فائنل ایئر تھیسز پراجیکٹس پیش کیے۔ یو ایم ٹی طلباء نے، کپڑوں، جوتوں، بیگ، جیولری سمیت دیگر لوازمات کے بہترین نمونے پیش کیے جن کا فیشن اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ایکڈیمیا سے آئے ججز نے جائزہ لیا اورپھر انکی گریڈنگ کیصوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور سرمایا کاری نے ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا اور عابد شیروانی کے ہمراد سٹالز کا دورہ کیا اور یو ایم ٹی طلباء کے کام کو خوب سراہا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ آج یو ایم ٹی کی نمائش میں نوجوان طلباء کا کام اور پوٹینشل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے طلباء کے کام کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ضرور پروموٹ کرینگے تاکہ طلباء کو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہتر روزگار مل سکے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر ابھی بہت پیچھے ہے لہذا س کو فروغ دینا ہوگا، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرینگے کہ کاٹن سیڈ کے بین پر پابندی ہٹانے کے ساتھ ساتھ کاٹن ٹکسز میں کمی بھی کی جائے۔ جب ہر کوئی ذمہ داری سے کام کرے تو ملکی معاشی صورتحال میں غیر معمولی بہتری آئے گی،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی کااسکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹا ئل ہر سال نمائش منعقد کرتا ہے کیونکہ کہ طلبہ و طالبات کیلئے ایسی نمائنش آگے نکلنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ یو ایم ٹی معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ طلباء کو عملی کام اور مہارت میں بھی مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی فیلڈ کے ماہر بن سکیں۔ یو ایم ٹی ہر شعبہ کے بہترین آنٹرپرینیورز پیدا کر رہی ہے،آج کی نمائش اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔