کراچی (نمائندہ خصوصی ) یکم محرم کو حضرت عمررض کی یوم شہادت پر پرامن جلوس نکالتے ہیں یکم محرم سے دس محرم تک ہم سیمینار اور کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں ہمیں بھی صحابہ کرام اور اہل بیت کی طرح آپس میں اتفاق رکھنا چاہیے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدراہلسنت والجماعت علامہ اورنگزیب فاروقی ، علامہ رب نواز حنفی ٫علامہ تاج محمد حنفی کی ہمراہ مرکز اہلسنّت جامع مسجد صدیق اکبر رض میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ کشمور خیرپور سمیت مختلف شہروں میں ہمارے لوگوں کو کہا کیا ہےکہ یکم محرم کا جلوس نہیں نکلیں گےایس پی صاحبان کا کہنا ہے کہ "آٸی جی نے جلوس نکالنے سے منع کیا ہے” میں بتانا چاہتا ہوں پورےملک میں جلوس نکلیں گے اور ہم کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے اگر ہمارے پرامن جلوسوں کو روکنے کی کوشش کی گٸی تو یکم سے دس تک مسلسل جلوس نکالیں گے اگر ہمیں روکا تو ہم سے امن کی توقع نہ رکھی جاٸےبھارت سے ذاکر آتے ہیں اور گورنر صاحب ان کو پروٹوکول دیتے ہیں اس ذاکر نے گستاخی کی ہوٸی ہے جو ریکارڈ پر موجود ہے ہم گورنر صاحب کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں گورنر ہاوس کو ایک فرقے کا گڑھ بنایا جارہا ہے ایسے عمل سے فرقہ وارانہ فسادات ہونگے اس شخص پر پابندی لگانی چاہیے جو دوسرے ملک سے آکر گستاخی کرتے ہیں اگر ایسا نہ ہوا تو ہم گورنر ہاوس کے باہر احتجاج کریں گے