اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزارت خارجہ اور اس کے لاہور اور کراچی میں قائم رابطہ دفاتر میں اپاسٹائل دستاویزات کی لیگلائزیشن کا ”واک ان“ عمل پیر 8 جولائی سے کھل جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جمعہ کوجاری بیان کے مطابق اپاسٹائل لیگلائزیشن کے لئے کسی اپوائمنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اپاسٹائل سرٹیفکیشن کے لئے فیس کا نیا شیڈول نافذ العمل ہوگا۔ ذاتی اور تعلیمی دستاویزات کی فیس3 ہزار روپے فی دستاویز مقرر کی گئی ہے۔قانونی دستاویزات کی فیس4 ہزار 5 سو روپے فی دستاویز ہوگی جبکہ تجارتی دستاویزات کی فیس 12 ہزار روپے فی دستاویز مقرر کی گئی ہے۔