اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کے سمر فیسٹیول کی تقریب میں سابق طالب علم جسٹس اطہر من اللہ کا پرتپا ک استقبال کیا گیاکالج انتظامیہ اپنے سابقہ طالب علم کے استقبال پر فخر محسوس کرتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کے اس وقت کے ہیڈ بوائے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے تعلیمی سفر اور تجربات پر روشنی ڈالی اور تقریب میں موجود طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے گفتگو بھی کی واضح رہے کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ آئی سی بی جی جی سکس تھری کی سابقہ اور موجودہ نسلوں کے مابین رابطے کو فروغ دیا جا سکے۔