برسلز ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے ڈنمارک کے مستقل مندوب برائے یورپی یونین سیاسی و سیکیورٹی کمیٹی سفیر مائیکل لنڈجیپیسن سے ملاقات کی۔ بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اورتعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔