اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردی کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور جاں بحق افراد کے ورثاءکے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور ورثاء کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔