اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےحوالے سےافواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔منگل کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے حوالے سے آن لائن گردش کرنے والی حالیہ افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔بیان میں کہا گیا ہےکہ ہوائی اڈہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے زیر انتظام ہے، ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور غیر تصدیق شدہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔