دوشنبہ۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوشنبہ میں قصرِ نوروز کا دورہ کیا۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق تاجک صدر امام علی رحمٰن نے قصر نوروز آمد پروزیراعظم کا پر تپاک استقبال کیا اور وزیراعظم کو خود قصر نوروز کا دورہ کرایا۔وزیراعظم نے قصر نوروز اور تاجک فن تعمیر کی تعریف کی۔تاجک صدر نے وزیراعظم اورپاکستانی وفد کے اعزاز میں قصر نوروز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔