کراچی۔ (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نیویارک اسٹیٹ کے ڈپٹی اسپیکر فلپ راموس نے ملاقات کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فلپ راموس نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی پی چیئرمین سے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے صدر امتیاز راہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال اور نیویارک چیپٹر کے صدر طارق خان بھی شامل تھے۔وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقعے پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔