اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر ریلوے اورعوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ،سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ملکی مسائل کے حل ، سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے ،اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور اتفاقِ رائے ناگزیر ہے ۔غلام احمد بلور نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔