دوشنبہ۔(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے تاجک صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور پاکستان اور تاجکستان کے عوام کے درمیان سماجی روابط کو وسعت دینے کی دعوت دی ہےمنگل کو
تاجکستان کےدو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر عزت امام علی رحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ تاجک صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ تاجک صدر نے پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، معدنیات، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی لا محدود استعداد موجود ہے۔ انہوں نے تاجک صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور پاکستانی اور تاجک اقوام کے مابین سماجی روابط کو وسعت دینے کی دعوت دی۔