سرینگر(نمائندہ خصوصی ):غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 28ہزار سے زائد ہندو یاتریوں نے یاترا کے پہلے دو دنوں کے دوران امرناتھ غار کا دورہ کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرناتھ یاتر ا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بالتل اورپہلگام کے جڑواں راستوں سے 29جون کوشروع ہوئی تھی۔ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ 28ہزار534یاتریوں نے امرناتھ غار کی زیارت کی ہے جبکہ 6ہزار461یاتری جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے غار کیلئے روانہ ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یاترا کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔