اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )سینیٹ کی کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر نسیمہ احسان کو چیئر پرسن منتخب کرلیا گیا۔پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر فوزیہ ارشد نے سینیٹر نسیمہ احسان کا نام بطور چیئر پرسن تجویز کیا جبکہ سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے ان کے نام کی تائید کی۔ اراکین کمیٹی نے چیئرمین کمیٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات کو مل کر حل کیا جائے گا۔نو منتخب چیئرپرسن نے اراکین کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیٹی کے ساتھ مل کر قانون سازی کے عمل کو احسن طریقے سے اسرانجام دیں گی تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔