اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے یکم جولائی2024 سے ایل پی جی گیس کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 1.43 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت یکم جولائی 2024 سے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت 2769.66 روپے ہو گی جبکہ جون 2024 میں اس کی قیمت
2768.23 روپے تھی اس طرح جون کے مقابلہ میں جولائی کے لیے ایل پی جی گیس کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 1.43 روپے اضافہ کیا گیا ہے ترجمان نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس سعودی آرامکو اور ڈالر کی شرح تبادلہ کے تناظر میں مقرر کی گئی ہے ۔ گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں آرامکو نے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں 0.06فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ایل پی جی کے 11.8کلو سلنڈر کی قیمت میں 1.43 روپےیعنی 0.05 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔اس طرح ایل پی جی کی فی کلو صارف قیمت میں 0.12 روپے اضافہ ہوا ہے ۔ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمتوں کا نفاذ یکم جون سے ہو گا۔