کراچی۔ (نمائندہ خصوصی )وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق (جی ار ایم سی)کا اُنسٹھ واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدرئیس کلیہ سائنس وٹیکنالوجی،پروفیسر ڈاکٹرمسعود مشکور صدیقی رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبار، تجارت ومعاشیات، ڈاکٹریاسمین سلطانہ شعبہ اُردو،ڈاکٹر مریم سلطانہ شعبہ ریاضیاتی علوم،ڈاکٹرراحت اللہ شعبہ الیکٹرکل انجینئرنگ،ڈاکٹرحافظ محمد ثانی انچارج کلیہ معارفِ اسلامی ڈاکٹرشاہد اقبال انچارج کلیہ فنون،ڈاکٹرکمال حیدر انچارج شعبہ تعلیمات ،ڈاکٹر ثمرہ ضمیر رجسٹرار (قائم مقام) بطور سیکر ٹری اوراسسٹنٹ رجسٹرار راشدہ خاتون موجود تھی۔اجلاس میں امیر اللہ خان ولد محمد صادق خان اسلامیات ، محمد عمران ناصر ولد محمد سلیم ناصرماحولیاتی سائنس،طاہرہ جبین صالح بنت صالح محمد خان معاشیات(اسلام آباد) کوپی ایچ ڈی کی اسناد تفویض کی گئیں جبکہ سبین عزیز اللہ بنت عزیز اللہ ریاضیاتی علوم،سمن بنت ہیرآنندہندوچندانی کیمیا، نورین نور بنت راؤ نور احمد،ماہ پارہ حبیب بنت سیّد محمد حبیب تعلیمات،محمد یوسف ولد خواجہ محمد متین بین الاقوامی تعلقات ،سیّد عمادالدین ولد سیّد وسیم الدین بین الاقوامی تعلقات ،محمدفاروق سمیع ولد محمدسمیع الدین ابلاغِ عامہ، حاجی شیر محمد ولد غلام حیدر نظامانی سندھی،غلام بشیر بگھیو ولد شاہ محمد بگھیو سندھی،نگہت پروین بنت محرم علی عباسی ،انعام الرحمن ولد نعیم اللہ اسلامیات (اسلام آباد)،عائشہ بنت محمدحبیب ،انعام الحق ولد عبدالحق ،صدیق الرحمن ولد عصمت اللہ عربی کو ایم فل جبکہ سائرہ احمد بنت مشتاق احمد اعوان نظما ت کاروبار(اسلام آبادکیمپس) کو ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔