مظفر آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق نےسابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔وزیر اعظم نے سابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید کے کردار کو سراہا،انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کی خدمت کا مشن ہے عوامی مشن کی تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس موقع پرسابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو ایک متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے عوام دوست اقدامات خاص طور پر دس ارب کی لاگت سے شروع کئے گئے سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ کو بے حد سراہا جو معاشرے کے نادار اور بے سہارا طبقے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، چوہدری عبدالمجید نے انہیں ریاست کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔