اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹروں کا عالمی دن یکم جولائی کو منایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد زندگی میں معالجین کی اہمیت اور ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔پاکستان میں مختلف میڈیکل اداروں اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں ڈاکٹروں کے پیشہ اور مریضوں کے علاج معالجے کےلئے ان کے کردار بارے آگاہی فراہم کی جائے گی ۔