اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )رکن قومی اسمبلی محمد جاوید حنیف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوگئے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق محمد جاوید حنیف کا بطور چیئرمین کا
انتخاب قائمہ کمیٹی کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔رکن قومی اسمبلی طاہر اورنگزیب نے جاوید حنیف کا نام تجویز کیا، خورشید احمد جونیجو اور مبین عارف نے جاوید حنیف کے بطور چیئرمین نام کی تائید کی۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔کمیٹی اراکین کی جاوید حنیف کو متفقہ طور پر چیئرمین برائے تجارت منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔