کنری(نمائندہ خصوصی مانیٹرنگ ڈیسک)عمرکوٹ میں تحصیل کنری میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں، متاثرہ اوٹنی روڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ میں جانور پر بے رحمی کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں نواحی گاؤں مورجھنگو میں نامعلوم افراد نے مبینہ طورپر اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں اور اسکو مردہ حالت میں روڈ پر پھنک کر فرار ہوگئے۔متاثرہ اوٹنی روڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی،اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورتحقیقات کاآغاز کردیاہے۔صبح ہونے پر علاقہ مکینوں نے اونٹنی کو مردہ حالت میں دیکھ کر اسکے مالک کو اطلاع دی، اوٹنی کے مالک عبدالرشید کپری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والی اوٹنی گزشتہ کئی روزسے بیمار تھی اوروہ بیماری کیوجہ سے کمزور پڑچکی تھی۔مالک کا کہنا تھا کہ مرنے والی اونٹنی سمیت اس کے 40 کے لگ بھگ اونٹ جنگل میں چر کر واپس آئے تو اوٹنی غائب تھی، اطلاع ملنے پر وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو روڈپر اوٹنی مردہ حالت میں پڑی تھی اور اسکی چاروں ٹانگیں تیزدھار آلہ کی مددسے کاٹ کر غائب کردی گئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹانگوں کے علاوہ باقی جسم پر تشدد کے نشان نہیں تھے اور خدشہ ظاہرکیا کہ نامعلوم افراد نے اوٹنی کو مار کر اس کی ٹانگے کاٹ دی ہیں۔اطلاع ملنے پر کنری پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے جبکہ اوٹنی کے مالک عبدالرشید کپری نے بھی تحریری طور پر درخواست کنری تھانے پر جمع کرادی ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عمرکوٹ کے علاقہ کنری میں اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جانوروں کے ساتھ انتہائی وحشی سلوک لمحہ فکر یہ ہے، کنری کے واقعہ سے آج انسانیت بھی شرم شار ہوگئی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بھی سنگدل وڈیرے نے تیزدھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی