کراچی۔ :گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عمرکورٹ کے علاقہ کنری میں اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹنے کے واقعہ سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر اور ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کے ساتھ انتہائی وحشی سلوک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنری کے واقعہ سے آج انسانیت بھی شرم سار ہوگئی۔