اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے دو پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 8ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ سے دو سالہ بچے اور کراچی کیماڑی سے تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچوں میں معذوری کی اعلامات 22 مئی اور 3جون کو ظاہر ہوئیں، پولیو وائرس کا تعلق پولیو وائرس کے وائے بی تھری ا ے کلسٹر سے ہے، یہ 2024 میں قلعہ عبداللہ سے تیسرا اور کراچی سے پہلا کیس ہے۔اس سال ملک میں 8میں سے 6کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ وائرس پاکستانی بچوں کے لئے خطرہ بنا ، وائرس کے خاتمےتک کوئی بچہ اس بیماری سے محفوظ نہیں۔