کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ سلیم خان کے والد محترم ، سینئر ممبر پریس کلب قاضی سراج کے بھائی، سینئر کرائم رپورٹر ذوالفقار بگھیو اور عاصم اشرف کے ماموں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعہ کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سلیم خان،قاضی سراج، عاصم اشرف اور ذوالفقار بگھیو کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔ آمین یارب العالمین