کوئٹہ( رپورٹ:محمد غضنفر )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سول اسپتال ٹراما سینٹر پہنچ گئےٹرین کی زد سے بچے کی جان بچاتے ہوئے زخمی ہونے والے اسکول ٹیچر کی عیادت ، اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ٹرین کی زد سے بچے کو نکالتے ہوئے اسکول ٹیچر عامر غوری کی ایک ٹانگ اور ایک بازو کٹ گیا وزیر اعلٰی بلوچستان کا عامر غوری کی بہادری اور انسانیت دوستی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ آپ نے بہادری کی نئی مثال قائم کرکے بلوچستان کا سر فخر سے بلند کردیا ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے مزید کہا کہ بہادر سپوت کا علاج آغا خان اسپتال میں کرایا جائے گا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، وزیر اعلٰی بلوچستان کا عامر غوری کی زوجہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ عامر غوری جیسے انسان دوست مسیحا ہمارے معاشرے کا روشن چہرہ ہیں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زخمی اسکول ٹیچر عامر غوری کے اہل خانہ سے ملاقات، بچوں کو پیار کیا اور والد کی بہادری کو سراہا