ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارتی اداکار گلشن دیویا نے فلمساز وویک اگنی ہوتری کو متنازعہ فلم ”دی کشمیر فائلز ”میں کشمیری پنڈتوں کے دکھ اور دردکے نام پر پروپیگنڈا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گلشن دیویا نے ایک میڈیا انٹرویو میں اگنی ہوتری کے طرز عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی فلم کی تشہیر کے لیے پروپیگنڈہ فوٹیج کا بے دریغ استعمال کیا۔دیویا نے اگنی ہوتری کے ان اقدامات کو "استحصال” قرار دیا اور فلم ساز کے طرز عمل پر تنقید کی ۔متنازعہ کشمیر فائلز کو 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا۔فلم میں کشمیری پنڈتوں سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ پر کڑی تنقید کانشانہ بنایاگیا تھا۔