اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں ملک بھر کے چیمبرز کے صدور شریک ہوئے ۔وفاقی وزیر بحری امور، قیصر احمد شیخ نے چیمبرز کے صدور کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مختلف تجاویز اور مسائل پر غور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے۔