اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی رانا قاسم نون، ریاض الحق، ارمغان سبحانی اور وسیم قادر نے الگ الگ ملاقات کی۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔