کراچی ۔اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی فلائیٹ ایس ایم آر 129 گیارہ بجکر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچیافتتاحی دوشنبہ-اسلام آباد فلائیٹ پر چودہ 14 مسافر سوار تھے۔سول ایویشن ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا۔اس موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا,اس موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزودا موجود تھےایئرپورٹ منیجر، ڈائریکٹر SAPs اور دیگر معززین نے بھی تقریب میں موجود تھے سی اے اے ترجمان کے مطابق فلائیٹ ایس ایم آر 130 باون 52 مسافروں کے ساتھ تقریباً پونے تین بجے آسلام آباد سے دوشنبہ روانہ ہوئی ہے