مظفر آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے تخمینہ میزانیہ مالی سال 25 ـ2024ء اور نظر ثانی میزانیہ مالی سال 24 ـ2023ء کی منظوری دی ۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، سردار میر اکبر خان، عبدالماجد خان، دیوان علی خان چغتائی، میاں عبدالوحید،چوہدری اظہر صادق، چوہدری محمد رشید، راجہ محمد صدیق خان، چوہدری قاسم مجید، پیر مظہر سعید، ملک ظفر اقبال،جاوید بٹ، عاصم شریف بٹ، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، سردار اختر حسین ربانی، سردار محمد حسین،محترمہ نثاراں عباسی، چوہدری یاسر سلطان،نثار انصر ابدالی، سردار عامر الطاف خان،چوہدری اکبر ابراہیم، چوہدری محمد ارشد،پروفیسر تقدیس گیلانی،محترمہ امتیاز نسیم، صبیحہ صدیق، چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ، سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان، سیکرٹری صاحبان حکومت نے شرکت کی۔