اسلام آباد۔(اسٹاف رپورٹر ):ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا و بحرالکاہل)سفیر عمران احمد صدیقی نے ٹیکنالوجی زونز کے مواقع سے استفادہ ،انسانی وسائل کی استعداد کاروفنانسنگ تک رسائی میں اضافہ اور اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔وزارت خارجہ نے منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل سیکرٹری نے 24 جون 2024 کو تہران میں منعقدہ ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے 19ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سفیر عمران صدیقی نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں غیر ملکی تسلط اور مظالم کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایشیا میں ذیلی علاقائی مکالمے اور تعاون کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔