اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف عزم استحکام اپریشن لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ۔اپیکس کمیٹی نے قرار دیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ قوم کی بقا اور بھلائی کے لیے ضروری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم کا ایک جامع جائزہ لیا،اجلاس میں داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔نیشنل ایکشن پلان کے ملٹی ڈومین اصولوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں خامیوں کی نشاندہی پر زور دیا گیا، انسداد دہشت گردی کی ایک جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔حکمت عملی مکمل قومی اتفاق رائے اور نظام کے وسیع ہم آہنگی پر قائم ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف عزم استحکام اپریشن لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔ عزم استحکام آپریشن تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان اتفاق رائے کے بعد لانچ کرنے کی منظوری دی گئی ۔اعلامیہ کے مطابق عزم استحکام ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے قومی عزم کا اظہار ہے۔ ایپیکس کمیٹی میں چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ،نئے ایس او پیز متعلقہ اداروں کو بھجوا دیے گئے ۔ایس او پیز چینی باشندوں کو جامع سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کریں گے ۔ ایپیکس کمیٹی نے قرار دیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ قوم کی بقا اور بھلائی کے لیے ضروری ہے۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء-04 ، وزرائے اعلی، چیف سیکرٹریز کی شرکت کی۔