کراچی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں قومی یکجہتی کی علامت ہے جسں میں ہر محب وطن کو عزت و وقار دی جاتی ہے مسلم لیگ ق میں اقلیتی برادری کے رهنما سمیت عوام کی مسلسل شمولیت اس بات کی غمازی هے که عوام مسلم لیگ پر اعتماد و بھروسه کرتے هیں مسلم لیگ بلاتفریق عوامی مسائل ق لیگ حل کرئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹوڈینسں فیڈریشن اور مینارٹی ونگ کے رہنما ریاض نواب کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ق لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ سید مشرف علی۔ عبدالسلام۔ محمد سعید بھی موجود تھے اس موقع پر سیاسی و سماجی رهنما ریاض نواب نے کہا کہ مسلم لیگ ق مینارٹی ونگ کو صوبہ سندھ بلخصوص کراچی میں مزید فعال و منظم کرینگے اور اقلیتی برادری کے حقوق دلائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے اقلیتی برادری کے رہنما ریاض نواب کی ق لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کهتے اور انکی شمولیت سے مسلم لیگ ق مزید مضبوط هوگی۔