اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد 24 سے 26 جون 2024 تک ترکمانستان کا دورہ کرے گا۔ ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات ہو گی ۔ملاقات میں آئندہ ہفتے ہونے والے اعلی سطحی وفد کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کےشعبےمیں نئی مواقع تلاش کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، دورہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔دونوں ممالک کو تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ تجارتی ایگزیبیشن کا اہتمام کرنا چاہیے۔