لاہور ( نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں ملاقات کی ۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم،صوبائی وزرا ءملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ملاقات میں صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔