لاہورر( بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق اسپتال لاہور میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی ۔ وزیر اعظم نے اسپتال آمد پر مولانا فضل الرحمان کو پھولوںکا گلدستہ پیش کیا اور ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مولانا فضل الرحمان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔