مکہ المکرمہ۔(نمائندہ خصوصی )رواں سال حج سیزن 1445 ہجری کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات سے تقریباً 90,000 ٹن فضلہ ہٹایا گیا۔ مکہ المکرمہ میونسپلٹی نے مقدس مقامات میں فیلڈٹیموں، مزدوروں اور ضروری سازوو سامان تعینات کر دیا۔ انہوں نے استعمال میں آسان آلات متعارف کرائےجیساکہ کلینرز کے لیے چھوٹی گاڑیاں جنہیں محدود جگہ کے ساتھ رش والی جگہوں پر آسانی سے چلانے کے لیے ڈیزائن کیاگیا جس سے بڑی گاڑیوں کے لیے ناقابل رسائی علاقوں تک پہنچنا آسان ہو گیا۔مزید برآں، 1,135 گاربیج کمپیکٹر سٹیشنز اور 113 سٹورز کو عارضی طور پر کچرے کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ فضلہ اکٹھا کرنے کی سہولت کے لیے مقدس مقامات پر 28 سروس سینٹرز قائم کیے گئے جن میں عرفات میں تین، مزدلفہ میں تین اور منیٰ میں 22 مراکز شامل ہیں۔ یہ مراکز جغرافیائی طور پر پورے علاقے کا احاطہ کرنے کے لیے تقسیم کیے گئے ہیں اور عوامی صفائی اور ماحولیاتی صفائی کے ذمہ دار ہیں۔