میدان عرفات۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستان سمیت دنیا بھر سے 20لاکھ سے زائد مسلمانوں نے ہفتہ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا ۔خطیب حج شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے مسجد نمر ہ میں خطبہ حج دیا۔ خطبہ حج سننے کے بعد عازمین نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں جس کی امامت شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کی ۔اپنے خطبہ حج میں شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ تقویٰ کا راستہ ہی فلاح کا راستہ ہے ، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، رسول کی ابتاع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے ، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی ، مومنوں کو تکلیف دینے والے کبھی فلاح نہیں پاسکتے، شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو، ، کسی کا حق مت کھاؤ، ایک دوسرے سے تعاون کرو، مدد کا جذبہ قائم کرو