لاہور ( بیورو رپورٹ )لاہور کے علاقے صدر میں جسٹس (ر)عبدالرشید کے بیٹے ہارون رشید کی گھر کے باتھ روم سے لاش ملی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہارون رشید نے تیز دھار آلے سے خود کشی کی۔اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہارون رشید کچھ عرصے سے ڈپریشن میں تھا۔ہارون رشید کی بیٹی کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، ورثا ءکی جانب سے پوسٹمارٹم نہ کروانے کے اصرار پر لاش ان کے حوالے کردی گئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چاقو ملا ہے تاہم قتل کے کوئی شواہد موجود نہیں ۔