کراچی (کلچرل رپورٹر)گلوکارہ نوراں لعل نے نئے گلوکار سمیر حسین شاہ کے ساتھ ڈیوٹ سونگ ریکارڈ کرا دیا ۔اس کی ویڈیو ریکارڈنگ عید الاضحیٰ کے بعد کی جائے گی ۔سمیر حسین شاہ صرف گلوکار ہی نہیں ہیں بلکہ وہ بہترین میوزیشن بھی ہیں ۔انہیں کی بورڈ بجانے میں خاص مہارت ہے ۔نوراں لعل کا کہنا تھا کہ ہم نے زبردست گیت تیار کیا ہے ۔عید کے بعد ویڈیو شوٹ کر کے اسے ریلیز کر دیا جائے گا ۔میں پر امید ہوں کہ لوگ میرے اور سمیر حسین شاہ کے گیت کو پسند کریں گے ۔