کراچی (نمائندہ خصوصی )کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے 20 روپے اضافے کے ساتھ دودھ کی نئ سرکاری قیمت 20 روپے اضافہ کے ساتھ 220 روپے مقرر کر دی ہے دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہےنئئ سرکاری قیمت فارمرز ایسوسی ایشن ہول سیلرز ایسوسی ایشن اور ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی رضامندی سے کی گئ ہےصارفین کے نمائندے بھی اس موقع پرموجود تھے کمشنر نے قیمت میں اضافہ اس یقین دہانی سے مشروط کیا ہے کہ دودھ ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک ہو گااس سے قبل کمشنر کراچی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنرز فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز صارفین کے نمائندوں کا اجلاس منعقدہوااجلاس کو یقین دلایا گیا کہ دودھ کی ہر طرح کی ملاوٹ کے خلاف خود مہم چلائیں گے اور کنزیومرز کو معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے کوئی خلا ف ورزی کرے گا اس کو روکیں گے یا انتظامیہ کو اس کی نشاندہی کریں گے اور اس کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کی معاونت کریں گے دودھ کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے تمام شرائط پر عملدرآمد کے لئے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی