چوہدری طاہر بشیر چیمہ اور شاداب جعفری ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ضمنی انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ کا الیکشن کروانے کا ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا ہے، ان کے اس فیصلے سے صاف و شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی کو روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، غریب کا کوئی خیال نہیں کرتا، آئے روز پٹرول اور روزمرہ اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کی روک تھام پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور سپورٹ کر رہی ہے، انشاءاللہ ہماری سپورٹ سے واضح فرق نظر آئے گا جس کے بعد 22 جولائی کا الیکشن بھی انشاءاللہ ہم ہی جیتیں گے، عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے۔