اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 12 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک 16 ارب80 کروڑ روپے سے زائد کے لیپ ٹاپ طالب علموں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ اس سال 12 ارب روپے اس پروگرام کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔