اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج شام سے کراچی میں آندھی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی جس کا خطرہ اب ٹل چکا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب آندھی کا امکان نہیں، شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، این ایل سی نے تیاری کرلی۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی سندھ میں مون سون سسٹم کا کچھ حصہ زمین پر اورکچھ سمندر میں ہے، سسٹم کو خلیج بنگال سے وہ سپورٹ نہیں مل رہی جس کی امید تھی۔ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں کل تیز بارش سے متعلق موسمیاتی جائزے کے بعد مزید پیش گوئی کی جائے گی۔