راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)دہشت گردخوارج کیخلاف پاک فوج کی حالیہ بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں ہیںگزشتہ کچھ عرصے میں افواج پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کیخلاف مؤثر کاروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیںبر وقت انٹیلیجنس کی بدولت عید الفطر کے بعد، ٹی ٹی پی کے ناپاک عزائم اور منصوبےآشکار ہوناشروع ہو گئےسیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے یکم اپریل 2024 سے 10 جون 2024 تک خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7,745 آپریشنزکئےخیبر پختونخواہ میں 2,701 آپریشن، بلوچستان میں 4,902اور سندھ میں 142آپریشنز کیے گئےان آپریشنز کے دوران181دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیادہشت گردخوارج کیخلاف پاک فوج کی حالیہ بڑی کامیابیاں خیبر پختونخوا میں 128،بلوچستان میں51اور سندھ میں 2دہشتگرد ہلاک کر دیے گئےصرف مئی کے مہینے میں بلوچستان میں 12دہشت گرد جہنم واصل جبکہ خیبر پختونخوا میں 42 کو ہلاک کیا گیاخیبر پختونخوا اور بلوچستان سے مئی کے مہینے میں61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیاہلاک دہشت گردوں کو سرحدپار سے دراندازی کی کوششوں کے دوران جہنم واصل کیا گیاسیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیناکامی کو چھپانے کیلیے ٹی ٹی پی نے قبائلی علاقوں کی غریب عوام کو اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر مجبور کیا اور نشانہ بنایااس کے علاوہ، باجوڑ، دیر اور چترال کے علاقوں میں بر وقت خفیہ اطلاعات کی بنا پر کم از کم 20 گنا دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنادیاگیابشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہےسیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر ژوب بارڈر سے دراندازی کےدوران گھات لگا کر حملہ کیا جس میں7 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کر لیا گیاڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گھات لگا کر 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیاشمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیاسیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے شیخ بدین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور چھاپہ مار کاروائی کر کے 11 دہشت گرد جہنم رسید کیےسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں پشین اور قلعہ عبداللہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 1 کو گرفتار کر لیاگزشتہ ماہ کے دوران ایک افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ان کے ہینڈلرز سمیت دراندازی کرتے ہوئے گرفتار اور ان کی نشاندہی پر خودکش جیکٹس بھی برآمد کر لی گئیںسیکیورٹی فورسز نےکامیاب آپریشن کے دوران بلوچستان سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد بشمول 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کر لیںبشام حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیںکوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کا محرم پر حملوں کا بڑا منصوبہ ناکام کرتے ہوئےدہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا ٹی ٹی پی کی قیادت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہے درپے حملوں سے پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے.قوم کی مکمل حمایت سےسیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سرزمین پر ٹی ٹی پی یا کسی دوسرے دہشت گرد گروپ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے