نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 21 فوجیوں سمیت مرنے والوں کی تعداد 26 افراد ہلاک ہوگئی، جبکہ 37 افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق واقعہ ریاست منی پور کے ضلع نونے میں پیش آیا۔ بدھ کی رات فوجی کیمپ کے نزدیک مٹی کے تودوں نے تباہی مچا دی۔
لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 13 فوجی اہلکاروں سمیت پانچ شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ حکام کے مطابق ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش جا ری ہے۔ علاقے میں شدید بارشوں کے سبب امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔