نئی دلی:(نمائندہ خصوصی بھارتی ریاست کرناٹک میں خواتین کی عصمت دری اور فحش ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار حکمران بی جے پی کی اتحادی پارٹ جنتا دل سیکولر کالیڈر اور سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا پرجول ریوننا کو عدالت 14دن کیلئے عدالتی حراست میں بھیج دیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرجول کو اسکینڈل سامنے آنے پر جرمنی فرارہوگیاتھا31مئی کو نئی دلی واپسی پر گرفتار کرکے بنگلوروکی عدالت میں پیش کیاگیاتھا ۔ عدالت نے پرجول کو 6جون تک حراست میں دیدیاتھا۔ پروجول ریونا کو 42ویں اے سی ایم ایم کورٹ میں پیش کیاگیا ۔ عدالت نے پروجول کو 24جون تک عدالتی حراست میں بھیج دیاہے ۔ مقدمے کی تحقیقات کرنے والی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم نے پرجول ریونا اپنی تفتیش مکمل کرلی ہے جس کی وجہ سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔