کراچی:(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل میں نیل احمد کے پہلے شعری مجموعہ ”فریبِ آگہی” کی تقریب پزیرائی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت عصر حاضر میں نثری نظم کے بین الاقوامی اور بلند پایہ معروف شاعر افضال احمد سید صاحب نے فرمائی۔ مہمان خصوصی محترمہ تنویر انجم تھیں اور مہمان اعزازی ریحانہ روحی صاحبہ تھیں جبکہ تقریب کی نظامت اور گفتگو کے لیے مشہور شاعر و ادیب خالد معین اور دیگر نے شرکت کی اورنیل احمد کی شخصیت اور کلام کے بارے میں تمام مقررین نے جس بات کا اپنی اپنی گفتگو و تجزیے میں اعادہ کیا وہ یہ تھا کہ نیل احمد ایک بہادر شاعرہ ہے اور یہ بہادری اور بلند پرواز کی خواہش ان کی شاعری میں جابجا جھلکتی ہے جس طرز کی شاعری ”فریبِ آگہی” میں ملتی ہے عموماً خواتین شاعرات کے یہاں دیکھنے کو نہیں ملتی مگر نیل احمد نے فکری شاعری سے اپنی الگ راہ متعین کی ہے جو اسے دیگر شاعرات سے ممتاز کرتی ہے۔ اس تقریب کے شرکاء کو، شیلڈز اور پھولوں کے تحائف مسلم لیگ یوتھ کے صدر محمد خضر خان کی جانب سے پیش کیے گئے