اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجرنے ملاقات کی۔ وزارت بحری امور کی جانب سے جار ی بیان کے مطابق ملاقات میں ریحان قیصر شیخ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی بحالی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔