اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے “پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) بل 2023” (آرڈ نمبر III آف 2023) پر غور کیا۔تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے مذکورہ بل کو ترامیم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی سید امین الحق، سید نوید قمر، نور عالم خان اور محمد عون ثقلین ، وزارت بحری امور، وزارت خزانہ اور وزارت قانون و انصاف کے افسران نے شرکت کی۔