اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی )
وفاقی وزیر پاور سرداراویس لغاری نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے گمراہ کن خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔پاور ڈویژن کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پاور سرداراویس لغاری نے میڈیا پر غلط خبریں چلانے پر بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ باربارتردید اور پالیسی بیانات کے باوجود نیٹ میٹرنگ کی پالیسی پر غلط خبریں پھیلا کر ملک اور عوام میں بے چینی اور اضطراب پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بہت افسوس ہے کہ ہمارے ملک میں بغیر تصدیق کے خبریں چلانے کا رواج چلا ہوا ہے جو کہ ذمہ دارانہ صحافت کے بالکل منافی ہے۔