نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارت کے انتخابات میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایگزٹ پول میں ہیرا پھیری بے نقاب ہو گئی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطاب نئی دلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنماء اروند کیجریوال نے مودی کی طرف سے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی سے پردہ اٹھا دیاہے۔اروند کیجریوال نے کہاہے کہ بی جے پی کاایگزٹ پول میں راجستھان کی 33 سیٹیں جیتنے کا دعوی بے بنیاد ہے کیونکہ ریاست میں لو ک سبھا کی صرف 25 نشستیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران مودی سرکار پولنگ ایجنٹوں پر اپنی مرضی کے نتائج کے حصول کے لیے دبا ڈال رہی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں کو مودی سرکار کی دھاندلی کو ناکام بنانے کے لیے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ اروند کیجریوال نے کہاکہ بی جے پی راجستھان میں دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتی۔ انتخابات میں مودی سرکار کے دھاندلی کے منصوبے کو ناکام بناکر ہم نے ملک کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کی جانب سے انتخابات میں اپنی مرضی کے نتائج کے لیے ووٹ خریدنے پر بھاری سرمایہ بھی خرچ کیا گیاہے۔ اروند کیجریوال نے کہاکہ مودی سرکار تیسری بار اقتدار پر قبضے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہے جو دھاندلی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔